پاکستان سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، امریکی سفیر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین اہمیت کے حامل معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کو مشکل وقت سے نکلنے کا کوئی راستہ ملے، پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر تمام شعبوں میں حل نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے، حال ہی میں واشنگٹن میں اعلیٰ سطح تجارت و سرمایہ کاری کے مذاکرات مکمل کیے۔ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سینئر سطح کے توانائی، سیکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات ہو رہے ہیں، یہ مذاکرات جنیوا مذاکرات کا فالو اپ ہیں۔
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انسانی حقوق کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پاکستان کو ان الزامات کو ڈیل کرنا ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اب بھی شراکت دار ہیں، سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی معاونت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

’9 مئی والوں کی امریکی سفیر سے حلال ملاقاتیں‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب…

9 mins ago

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

20 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

29 mins ago

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

52 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

1 hour ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

1 hour ago