کراچی: مردم شماری کیلئے اساتذہ کا ڈیوٹی سے انکار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں مردم شماری کے لیے اساتذہ نے ڈیوٹی سے انکار کرتے ہوئے ڈی سی ملیر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ ڈیوٹی الاؤنس نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی دینے کے لیے ٹراسپورٹ بھی نہیں دی جا رہی، اپنی جیب سے روزانہ کرایہ کر کے علاقوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ بھی فراہم نہیں کیے گئے۔ان یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک بنیادی چیزیں فراہم نہیں کی جاتی،ڈیوٹی نہیں کریں گے۔