کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں مردم شماری کے لیے اساتذہ نے ڈیوٹی سے انکار کرتے ہوئے ڈی سی ملیر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا . احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ ڈیوٹی الاؤنس نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے .
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی دینے کے لیے ٹراسپورٹ بھی نہیں دی جا رہی، اپنی جیب سے روزانہ کرایہ کر کے علاقوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں . اساتذہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ بھی فراہم نہیں کیے گئے . ان یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک بنیادی چیزیں فراہم نہیں کی جاتی،ڈیوٹی نہیں کریں گے .