نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست؛ بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا
لندن (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون میں لندن میں ہوگا۔آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں رسائی کی تصدیق کردی۔ 7 جون کو اوول میں شیڈول فائنل کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔
بھارتی ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ دلوانے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اہم کردار اداکیاہے جس نے سری لنکا کو میچ کی آخری بال پر دو وکٹوں سے شکست دےکر اس کو اہم پوائنٹس سے محروم کیا۔نیوزی لینڈ نے دو سو اٹھاون رنز کا ہدف آخری بال پر پورا کرکے کامیابی پاکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت پالی ہے۔