لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 8 زخمی
لکی مروت (قدرت روزنامہ)لکی مروت اور ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔لکی مروت، تھانہ صدر کی حدود میں مردم شماری ٹیم پرموٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار دل جان شہید ہوگیا، نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
دوسری جانب ٹانک میں گومل کے علاقہ کوٹ اعظم میں بھی مردم شماری کی ٹیم پرفائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار خان نواب شہید اور 8 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا ہےکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔