عمان (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز عمان میں اردن کی شہزادی ایمان کی شادی جمیل الیگزینڈر سے ہوگئی . 26 سالہ شہزادی، اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوئم اور شہزادی رانیہ کی سب سے بڑی صاحبزادی ہیں .
مغربی امان کے علاقے دبوق میں واقع شاہی محل میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی . شہزادی ایمان نے اپنی شادی پر سفید رنگ کا لباس پہنا، وہ اپنی دادی شہزادی مونا الحسین کا ہیروں کا بھی پہنی ہوئی تھیں .
شادی کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی، اردن کے آرمی بینڈ نے دھن بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا . اس موقع پر ابوظبی کے ایگزیکٹیو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد، بحرین کے ولی عہد سلمان بن حماد کے بیٹے شیخ عیسیٰ اور مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی اہلیہ انتصار اور بیٹی آیا السیسی نے بطور مہمان شرکت کی .
کویت کے حکمران خاندان ’الصباح‘ کے کئی ارکان بھی شادی کی تقریب میں شریک تھے .
جمیل الیگزینڈر کا تعارف:
شہزادی ایمان کے خاوند جمیل الیگزینڈر 1994 میں وینزویلا میں پیدا ہوئے، ان کے آباء و اجداد یونانی تھے . انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور نیویارک میں ملازمت کرتے ہیں .