سندھ حکومت نے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا جس کے بعد کراچی کے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی آگئی۔ سندھ حکومت نے شہر قائد میں 53 یونین کونسلز کا اضافہ کردیا۔
30 2 211x300
سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کراچی میں یونین کونسل کی تعداد 249 سے بڑھا کر 299 کردی گئی ہے۔