لاہور میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم ریلی؛ عمران خان کی جانب سے اہم اعلان متوقع


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتا دربار تک نکلنے والی ’’انتخابی مہم ریلی‘‘ جاری ہے جبکہ سابق وزیراعظم کی جانب سے خطاب کے دوران اہم اعلان متوقع ہے .
پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی مہم داتا دربار سے دوبارہ زمان پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی .

دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی . ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عمران خان ریلی کی قیادت کیلیے نکل روانہ ہوچکے ہیں .


سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے ریلی کے شرکا کو پیدل ہی مہم میں شرکت پر زور دیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ریلی کے مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر راستوں کو محدود کردیا ہے . علاوہ ازیں گڑھی شاہو چوک، ریلوے اسٹیشن شروع کے بڑے پوائنٹس قرار دیے گئے ہیں .


اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ریلی میں شریک شرکا کے حوالے سے کہا کہ ’اس وقت لاہور میں ریلی کے مناظر دیکھیں اور سمجھیں عمران خان کو روکنا عوامی فیض و غصب کو دعت دینے کے مترادف ہے، لوگوں کے آگے احمق کھڑے ہوتے ہیں عقلمند عوام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں .


بعدازاں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان زمان پارک میں ریلی کے اختتام پر دوران خطاب ایک اہم اعلان کریں گے .


خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے .

. .

متعلقہ خبریں