ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران سے تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تمام باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں، اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے، ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے گزشتہ جمعہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2016ء سے منقطع تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…
کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…
پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…