تیز ہوائوں کیساتھ ملک میں طوفانی بارشیں کب سے شروع ہونے جارہی ہیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی . تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موسم سے متعلق ویب سائٹ نے پاکستان بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ سے

شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے جبکہ اس دوران بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے .

دوسری جانب آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا . کل بدھ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا . تاہم راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی 39، سکھر، ٹھٹہ اور لسبیلہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں