اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ)امریکا میں ایک عجیب و غریب گاڑی نے سڑک پر موجود لوگوں اور انٹرنیٹ صارفین کو اپنے ڈیزائن کی وجہ سے حیرت میں ڈال دیا ہے . یہ گاڑی امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک سڑک پر دیکھی گئی جو کہ بظاہر اُلٹی چل رہی تھی یعنی گاڑی کے چاروں پہیے اوپر کی جانب تھے .

گاڑی میں ایک مرد اور خاتون کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ لوگوں کے متوقع تاثرات سے محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں . انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس گاڑی کے غیر معمولی ڈیزائن نے فوری طور پر آن لائن توجہ حاصل کرلی ہے . ویڈیو میں گاڑی کو مختلف زاویوں سے دکھایا گیا ہے جس میں اس کا انجن الٹا دکھائی دے رہا ہے . تاہم حقیقت میں گاڑی کو اس احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تاثر پیدا کررہا ہے کہ گاڑی اُلٹی چل رہی ہے . سوشل میڈیا صارفین نے گاڑی کے ڈیزائنر کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے . ویڈیو کو اب تک انسٹاگرام پر 3.6 ملین سے زائد کمنٹس مل چکے ہیں اور صارفین گاڑی کے اس انوکھے ڈیزائن کو لے کر کافی محظوظ ہورہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں