پچھلے گناہوں کو دھونے کیلئے اس رمضان عمرے پر جارہی ہوں، راکھی ساونت


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اعلان کیا ہے کہ روا ں سال رمضان میں عمرے کیلئے جانے والی ہیں۔راکھی سا ونت کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خو ب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ماہِ رمضان میں عمرے کیلئے روانہ ہونے کے حوالے سے اعلان کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے دوست جامعہ مسجد سے ان کا حلف نامہ(ایفیڈیوٹ) بنوا رہے ہیں جس کے بعد وہ وہ عمرے کیلئے ویزہ لگوائیں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by FilmyKalakar (@filmykalakar)


حال ہی میں اپنے قریبی دوست عادل خان درانی سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ رمضان صرف عبادت کا مہینہ ہے اور وہ اس میں روزے رکھیں گی اور خوب نمازیں بھی پڑھیں گی۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں جو گناہ کریں ہیں وہ انہیں دھونے کیلئے عمرہ کرنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عادل خان سے شادی کا اعلان کرنے بعد راکھی ساونت نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر انہیں چھوڑ کر چکے گئے ہیں اور ان میں علیحدگی ہونے والی ہے۔