سانولے رنگ کی وجہ سے انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آمنہ الیاس


کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ رنگ گورا نہ ہونے کہ وجہ سے اُن جیسے اداکاروں کو انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے . حال ہی میں خوبرو اداکارہ آمنہ الیاس ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کے پروگرام دی ٹاک ٹاک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات سمیت کئی موضوعات پر بات کی .


آمنہ الیاس نے انکشا ف کیا کہ اپنے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی مرتبہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا .

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ہماری انڈسٹری میں دیکھیں تو ہر اداکار اور اداکارہ گورے لمبے اور ایک جیسے دکھائی دیں گے کیونکہ ہم نے خوبصورتی کے معیار طے کر رکھے ہیں .
آمنہ الیاس نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی رنگت اسکرین پر ساتھی اداکار کی رنگت سے ملتی ہوئی نظر نہیں آتی تھی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں اداکاری کا موقع ملا جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ڈراموں سے زیادہ فلمیں کرتی ہیں . یاد رہے کہ جلد آمنہ الیاس اور عفان وحید کی فلم مستانی پاکستان کے ساتھ سنیما گھروں کی زینت بنے گی .

. .

متعلقہ خبریں