پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاملات چند روز میں طے ہوجائیں گے، امریکی سفیر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،چاہتے ہیں پاکستان اور آئی ایم ایف ڈیل ہو جائے، ان خیالات کا اظہار امریکی سفیر نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان چارسالہ فرٹیلائزر رائٹ کے اجراء کے موقع پر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

قبل ازیں امریکہ پاکستان کے مابین کسانوں کے لیے کھاد کے بہتر اور موثر استعمال سے متعلق پروگرام کا آغازکیا گیا ،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چار سالہ منصوبہ “فرٹیلائیزر رائٹ ” کا اجرا کیا،پروگرام کے تحت امریکہ پاکستانی کاشتکاروان کو کھاد کے موثر استعمال کی تربیت پر 45 لاکھ ڈالر خرچ کریگا ،فرٹیلائزر رائٹ منصوبہ امریکہ پاکستان اتحاد کا لائحہ عمل ہے ،منصوبہ کھاد کی فراہمی پر دباو کو کم کرنے میں مدد گار ہو گا ،کم کھاد کے استعمال سے نائٹرس آکسائیڈ کا کم اخراج ممکن ہو سکے گا ،امریکی سفیر نے ڈونلڈ بلوم نے زرعی تحقیقاتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت پر تکنیکی تعاون 1960 میں شروع ہوا ، فوڈ سیکورٹی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ،روس یوکرائن کراسسز کے باعث کھاد کی قیمتیں بڑھی ، گزشتہ 18 ماہ سے پاکستانی کسان کو مشکلات کا سامنا رہا ، کاشتکاروں کو بہتر انداز میں کھاد کے استعمال کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کا مقصد کم کھاد سے زیادہ پیدوار کو ممکن بنانا ہے ۔بعد ازاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لئے پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ،چاہتے ہیں یہ ڈیل جلد مکمل ہو جائے ، معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بھر پور تعاون کیلئے تیار ہیں ،امید ہے جلد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ہو جائیں گے ،امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے اور اس حوا لے سے امریکہ پاکستان کی مدد کے لیے مکمل تیار ہے۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

1 hour ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago