آمنہ الیاس کی ” آئٹم نمبرز ” کو سپورٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں آئٹم سانگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ” فلموں میں آئٹم نمبرز اصل میں ایک میوزیکل پرفارمنس ہے، لوگ اپنی شادیوں میں ڈانس کرتے ہیں، لیکن جب ہم ڈانس کو فلموں میں دکھاتے ہیں تو مسئلہ بن جاتا ہے”۔

آمنہ الیاس ایک مشہور پاکستانی فیشن ماڈل، فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سترہ سال کی عمر میں ماڈلنگ سے کیا، چند سال بعد انہوں نے اداکاری کی طرف رخ کیا اور ’ تم میرے پاس رہو‘ ، ’ دل نہیں مانتا ‘ ، ’ ایک جھوٹا لفظ محبت ‘، ’ زندہ بھاگ ‘، ’ باجی ‘ اور ’ سات دن محبت میں ‘ جیسے پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔حال ہی میں آمنہ الیاس نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے آئٹم نمبرز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ لفظ آئٹم کیا ہے، ہم اسے ڈانس پرفارمنس کہتے ہیں، یہ الفاظ ہمارے پڑوسی ملک بھارت سے آئے ہیں، انڈیا میں لوگ کہتے ہیں ارے تم کسی آئٹم کی طرح لگ رہے ہو ، لیکن جو آئٹم نمبرز فلموں میں شامل کئے جاتے ہیں وہ اصل میں ایک میوزیکل پرفارمنس ہے، دونوں الفاظ کا مفہوم جوڑنا نہیں چاہیے”۔آمنہ نے کہا کہ “میرے خیال میں ہالی ووڈ فلموں کے تمام میوزیکل کافی تفریحی ہوتے ہیں اور وہ کسی نہ کسی مقصد کے لیے فلم میں آتے ہیں، وہ ڈانسنگ فلمیں بھی کر رہے ہیں، یہ سب تفریح ​​کے لیے ہے جسے ہم محدود کرتے ہیں، یہ کہانیاں بھی, حقیقی زندگی سے آتے ہیں.ہم شادیوں میں ڈانس کرتے ہیں، لیکن جب ہم اسے فلموں میں دکھاتے ہیں تو مسئلہ بن جاتا ہے، فلموں میں بھی آئٹم سانگ ضرورت کے مطابق شامل کئے جاتے ہیں، ” باجی ” اور ” زندہ بھاگ ” میں کوئی آئٹم سانگ نہیں تھا، کیوں کہ یہ صورتحال پر منحصر ہے”۔انہوں نے مزید کہا کہ” اگر آئٹم سانگ کی ضرورت ہے تو آپ اسے ضرور فلم میں شامل کریں، آپ لوگوں کو ان کی پسند سے محروم نہیں کر سکتے”۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

3 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

3 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

3 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

3 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

4 hours ago