ملالہ کی آسکرایوارڈ کی تقریب میں شرکت،سوشل میڈیا پر لباس اور انداز کے چرچے


لاہور (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آسکرز کی تقریب میں پہلی بار شرکت کی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ملالہ یوسفزئی نےآسکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔ ملالہ نے ایک چمکدار لمبا سلور سیکوئنڈ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔ ان کے سر پر اسکارف بھی تھا۔
سلور گاؤن میں لمبی آستینیں تھیں اور گاؤن فرش تک بچھا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر ملالہ کے چمکدار لباس کے خوب چرچے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)


ملالہ کا لباس امریکہ کی مشہور فیشن ڈیزائنر کمپنی نےتیار کیا ہے۔لارین ایک امریکی فیشن ڈیزائنر اور ارب پتی تاجر ہیں جو ایک عالمی ملٹی بلین ڈالر کے ادارے رالف لارین کارپوریشن کے لیے مشہور ہیں۔
تقریب کے دوران ملالہ سے کیا گیا سوال اور ان کا جواب بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہو اہے۔آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی ملالہ یوسفزئی سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہیری اسٹائلز نے کرس پائن پر تھوکا تھا؟ ملالہ نے جواب دیا کہ میں صرف امن کی بات کرتی ہوں۔


واضح رہے کہ ملالہ کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم “اسٹرینجر آٹ دی گیٹ” آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھی تاہم وہ ایوارڈ نہیں جیت سکی۔