قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں: مریم نواز
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران خان ہو گا۔
آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا۔ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 14, 2023
واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کیلئے پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے، اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارک موجود ہے۔