عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف ‏عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔
پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وصول ہو گئی۔ہائیکورٹ عملے کی جانب سے ڈائری نمبر جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بائیو میٹرک نہ ہونے پر اعتراض عائد کیا، عمران خان کے وکلا نے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی استدعا کر دی ہے۔