ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی قیادت میں فوجی وفد کابل پہنچ گیا، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قیادت میں پا ک فوج کا وفد افغان دارالحکومت کابل پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید طالبان حکومت کے انٹیلی جنس چیف ملانجیب سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ فوجی وفد کابل میں طالبان حکام سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان باہمی امور میں تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی جائے گی اور اس حوالے سے پیپر ورک بھی تیارکیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ توقع کی جارہی ہے کہ ان ملاقاتوں کے بعد کوئی سرکاری بیان بھی جاری کیا جائے۔