عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں جاری


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پولیس کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں۔ بدھ کی صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا۔
پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں۔زمان پارک اورقریبی علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ مال روڈ کے اطراف واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


پولیس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ملک گیر احتجاج کررہے ہیں۔