مایا علی کی طبیعت ناساز، دعاؤں کی درخواست کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی، انہوں نے اپنی ایک مداح سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کی طبیعت ناساز ہے ، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟جواب میں مایا علی نے کہا کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جس اکاؤنٹ کو مایا علی نے جواب دیا وہ انہی کا ایک فین پیج ہے۔واضح رہے کہ رواں برس ماہِ مئی میں بھی مایا علی کی خراب طبیعت کے حوالے سے ایک پوسٹ سامنے آئی تھی جس میں وہ اسپتال میں بیٹھی نظر آئی تھیں۔

3 2 281x300
اس سے قبل گزشتہ برس بھی مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔
اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔انہوں نے بتایا تھا کہ اُن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا، گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی، اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔

مایا علی نے کہا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاص طور پر میں گھر والوں اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے۔