عمران خان کو جب عدالتوں پر اعتماد ہے تو انہیں عدالتوں کا سامنا بھی کرنا چاہیے، نثار کھوڑو


کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان کو جب عدالتوں پر اعتماد ہے تو انہیں عدالتوں کا سامنا بھی کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق نثار کھوڑو نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں جانے سے کتراتے ہیں، اگر کہتے ہیں کہ عدالتوں پر اعتماد ہے تو عدالت جانا چاہیے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ عدالت نے وارنٹ جاری کئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرو، عمران خان کو عدالت جانا چاہیے، ماضی میں بھی عدالتوں سے انہیں ریلیف ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خان کو جب عدالتوں پر اعتماد ہے تو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔