تحریک انصاف نے پنجاب میں کارکن کی ہلاکت کو غلط رنگ دیا، ناصر شاہ
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں کارکن کی ہلاکت کو غلط رنگ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی سیاسی جماعت کو عسکری ونگ بنا رہے ہو، صدر کا عدالتوں پر سیاسی انتقامی کارروائیوں کا بیان ثابت کرتا ہے کہ آپ کچھ اور کرنا چاہتے ہو۔
ناصر شاہ نے کہا کہ پنجاب میں کارکن کی ہلاکت کو غلط رنگ دیا گیا، آپ پورے نظام کا تمسخر اڑا رہے ہو، قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہو، اس کو مسلسل رلیف نہیں ملنا چاہیے، لیڈر اور گیدڑ میں کیا فرق ہے یہ آپ نے بتا دیا۔