شادی کیلئے لڑکے کا عمر میں لڑکی سے بڑا ہونا ضروری نہیں، سنیتا مارشل
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ یہ لازمی نہیں کہ شادی کیلئے لڑکا ہی لڑکی سے عمر میں بڑا ہو، لڑکی بھی بڑی ہو سکتی ہے۔حال ہی میں سنیتا مارشل نے ہمارے معاشرے میں شادی کیلئے بڑی عمر کی لڑکی کے انتخاب کو بُرا سمجھے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے معاشرے میں ایک خوف کی علامت بنا دیا گیا ہے کہ کم عمر لڑکے کی بڑی عمر کی لڑکی سے شادی نہیں کی جاتی۔
سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ لڑکاعمر میں بڑا اور لڑکی چھوٹی ہو اس کا شادی کامیاب ہونے سے کوئی تعلق نہیں البتہ خواتین گھریلو معاملات میں زیادہ سمجھدار ہوتی ہیں اور وہ اگر بڑی عمر کی ہوں تو شادی کی کامیابی کے زیادہ نتائج دکھائی دیں گے۔
View this post on Instagram
سنیتا مارشل نے انٹرویو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ بھی اپنے شوہر سے عمر میں ایک سال بڑی ہیں اور اس سے ان کی شادی یا ان کے شوہر پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
اداکارہ نے عورت کے بانجھ پن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسے بھی ایک المیہ قرار دیا کہ ہمارے ہاں اگر عورت بانجھ ہو تو سب کو بتایا جاتا ہے لیکن اگر مرد میں یہ مسئلہ ہو تو اسے چُھپا لیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ سنیتا مارشل پاکستان شوبز کے اداکار حسن احمد کی اہلیہ ہیں اس خوبصورت جوڑی نے سن 2009 میں پسند سے شادی کی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
سنیتا مارشل ان دِنوں نئے ڈرامے پنجرہ اور مختصر سیریز سرِراہ میں بااختیار عورت کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔