پریانکا چوپڑا کا شاہ رخ خان کے ہالی ووڈ میں نہ جانے کے بیان پر ردعمل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق خیالات پر پریانکا چوپڑا نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے .

انڈیاٹائمز کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں کہا تھا کہ "مجھے ہالی ووڈ جانے کی کیا ضرورت ہے جب میں بالی ووڈ میں بہت سکون سے ہوں" .

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے مذکورہ بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ"مجھے سکون سے رہنا بہت بورنگ لگتا ہے، میں بہت مغرور نہیں ہوں لیکن مجھے خود پر اعتماد ہے کہ میں جو بھی کررہی ہوں، مجھے پتہ ہے کہ مجھے سیٹ پر کب جانا ہے اور مجھے اپنے کام کے لیے ایگزیکٹوز کی توثیق کی ضرورت نہیں ہے.میں آڈیشن دینے کو تیار ہوں، میں کام کرنے کو تیار ہوں کیونکہ جب میں دوسرے ملک جاتی ہوں تو ان کامیابیوں کا بوجھ اپنے ساتھ لے کر نہیں جاتی جوکہ میں نے اپنے ملک میں حاصل کی ہیں" .

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑا نے فلم"ڈان" اور"بلّو باربر" میں ایک ساتھ کام کیا تھا جبکہ2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم "را- ون" میں بھی پریانکا چوپرا خصوصی انٹری دیتے ہوئے نظرآئی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں