جو بندے لے کر نہیں پہنچا اسے ٹکٹ نہیں ملے گا، یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ آڈیومیں یاسمین راشد اور اعجازشاہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔
یاسمین راشد مبینہ طور پر اعجازشاہ سے کہہ رہی ہیں کہ عمران خان نے کہا ہے کہ سارے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی بندے لے کے پہنچیں۔ جو نہیں پہنچے گا اسے ٹکٹ نہیں دوں گا۔ خان صاحب نے یہ بات ڈائرکٹ کہی ہے۔
یاسمین راشد اور بریگیڈیئر اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو ۔۔ جس میں میں یاسمین راشد صاحبہ عمران خان کا پیغام دے رہی ہیں کہ سارے map’s اور MNA,s سے کہیں کہ بندے لیکر پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا میں نے اسے کوئی ٹکٹ نہیں دینا ۔ pic.twitter.com/CnEY9bsF2J
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) March 15, 2023
اس پرمبینہ طور پر اعجاز شاہ نے یاسمین راشد کو جواب دیا کہ میں سب کو فون کر رہا ہوں۔ یاسمین راشد نے مبینہ طورپر کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میری طرف سے یہ پیغام سب کو پہنچا دیں۔
دوسری جانب یاسمین راشد نے اعجازشاہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی تصدیق کردی۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کی صدر ہوں کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاوں گی۔ ہمارے لوگ 23 گھنٹے سے سڑکوں پر ہیں۔ ان پر شیلنگ اور تشدد کیا جا رہا ہے۔ آڈیو میں کوئی متنازع بات نہیں کی۔