حرا مانی کے بارش میں مزے

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی تیز بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئےتصویریں شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

حرا مانی نے سفید کُرتا پہنے تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں، اور ساتھ لکھا کہ ’بارش ہو اور حرا مانی رُک جائے ، ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)


ساتھ ہی انہوں نے اپنے میک اپ آرٹسٹ سے کہا کہ کوئی بات نہیں آپ میرا میک اپ دوبارہ کردینا کیونکہ چاندنی تو نہائے گی اس بارش میں۔

حرا مانی کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر ان کے مداح پسند کررہے ہیں، بارش میں مزے کرتے حرا مانی کی تصاویر کو پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے۔