اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو لڑوا کر تماشا دیکھتی ہے، سراج الحق
باجوڑ(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو لڑوا کر تماشا دیکھتی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نیوٹرل ہوجائیں۔باجوڑ میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ حقوق قبائل لانگ مارچ انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کو نہ نبھانے کے خلاف ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے جو وعدے کیے جھوٹے ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 75 سال سے ملک یہی تماشا جاری ہے کہ فوج کبھی ایک کو حکومت دیتی ہے اور کبھی دوسرے کو، اب وقت آگیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے، اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو لڑوا کر تماشا دیکھتی آئی ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔
اس موقع پر دیگر مقررین نے عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام کے حقوق لینے کیلئے ہر حد تک جائیں۔