یقین نہیں آتا منال کی شادی ہونیوالی ہے: ایمن خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ منال شادی کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 8 اعشاریہ 9 ملین فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ خوبصورت ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)


ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی جڑواں بہن منال خان کے برائیڈل شاور کی چند بوم رینگ ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہنیں ایک دوسرے کے گلے لگی ہوئی ہیں اور بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے پیاری لڑکی شادی کر رہی ہے، مجھے اب بھی یقین نہیں آتا۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں منال خان نے اپنی بہن ایمن خان اور اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سمیت دیگر سہیلیوں کے ہمراہ اپنا برائیڈل شاور منایا جس کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان نے اپنے برائیڈل شاور پر ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں سال کی 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں منگنی ہوئی تھی۔