کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری ہے، جس کے بعد روپے کی بے قدری جاری ہے . کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 283 روپے میں جاری ہے .
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی . ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 285 روپے ہے .