ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی، مریم نواز


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ . سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی .

ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی . چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے . سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی . ووٹ کی عزت کیلئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے،ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی .
انہوں نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے . مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قوم کو عزت، معاشی ترقی اور سہولت دی . نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا . ان کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے . نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلاگیا . ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے . یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں نظام انصاف کے سر پھاڑ رہا ہے .
واضح رہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز تنظیمی دورے پر پھول نگر پہنچیں، مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا . اجلاس میں رانا ثناءاللہ، رانا تنویر حسین، رانا اقبال، ڈویژنل صدر شیخ وسیم شریک ہوئے،اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں