گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب رینجرز کے سر پھاڑے جارہے ہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرا ن خان ریلی کے لیے تو ٹھیک ہوتے ہیں مگر عدالت نہیں جاتے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے،عمرا ن خان توپولیس سے بھاگ رہے ہیں،وہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان کی سیاسی موت ہوچکی، وہ خواتین کو ڈھال بنا رہے ہیں، گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب رینجرز کے سر پھاڑے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں، یہ دہشتگر دوں کا ٹولہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے اہلکار زخمی ہوکر اسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں۔
پاکستان کے عوام پچھلے چند ماہ سے ایک تماشا دیکھ رہی ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان شام کو جھنڈوں کے ساتھ بیٹھ کر غلط بیانی کرتے ہیں۔حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت بھی موجود تھی۔
عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ عمران خان کیسز میں مطلوب ہیں، عمران خان کو اگر عدالت سے خطرہ ہے تو ثبوت دیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں،شیلنگ اس لیے کی گئی کہ لوگ ر استے میں آرہے تھے۔

Recent Posts

عمران خان نےاہم شخصیت سےاستعفیٰ مانگ لیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…

2 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

7 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

9 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

14 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago