حمزہ شہباز نے 3 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟
لاہور (قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے 3 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے پی پی 147، پی پی 148 اور پی پی 168 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ کاغزات جمع کروانے سے قبل انہوں نے پارٹی رہنماوں سے تفصیلی مشاورت کی۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست 16 مارچ کو جاری کرے گا۔