این سی او سی نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے شہریوں کو اہم ہدایت کردی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ شہری کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز کا مقررہ وقت پورا ہونے پر میسج کا انتظار کئے بغیر دوسری ڈوز لگواسکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے کئے مقرر کرد یا گیاہے۔
وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں
اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے لئیے مقرر ہے
— NCOC (@OfficialNcoc) September 4, 2021