موت بدترین چیز نہیں ہے: فیروز خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں جاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دل جیتنے والے معروف اداکار فیروز خان نے موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ ’موت بدترین چیز نہیں ہے، سب سے بُری چیز ایمان کے بغیر مرنا ہے۔‘


اداکار نے کہا کہ ’سب سے بُری چیز نیک اعمال کے بغیر مرنا ہے، توبہ کیے بغیر مرنا ہے، اپنے دل کو اللہ سے جوڑے بغیر مرنا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’سب سے بُری چیز اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارے بغیر مرنا ہے، ایسی حالت میں مرنا جو اللّہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔‘

فیروز خان نے مزید کہا کہ ’اس حالت میں موت آنا سب سے بُرا ہے۔‘

اداکار کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے اور انسٹاگرام کے مختلف پیجز پر فیروز خان کی یہ اسٹوری تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان نے ’خُدا اور محبت 3‘،’ خانی‘ اور’ رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔