یہ صرف ذائقہ کے لیے نہیں٬ اجوائن کے وہ کمالات جنہیں جان کر آپ روزانہ اس کا استعمال کریں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اجوائن ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والا ایک عام مصالحہ ہے- اجوائن کو لذیذ ذائقے اور ناقابلِ فراموش خوشبو کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے- لیکن یہ ایک صحت بخش مصالحہ بھی ہے اور اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں- یہ میٹابولزم کو بڑھانے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات
اجوائن میں تھامول نامی ایک ایسا خاص تیل پایا جاتا ہے جس میں اینٹی سیپٹک کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں- سائنس کی ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ تیل بیکٹیریا اور فنگل کی افزائش کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
بلڈ پریشر میں کمی
اجوائن میں موجود تھامول ہائی بلڈ پریشر کو قابو اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دل کی بیماریوں کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔

سوزش میں کمی کی خصوصیات
اجوائن جسم میں موجود سوزش کو کم کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ سائنسی طور پر ثابت ہوا ہے کہ یہ جسم کی سوزش اور سوجن سے لڑنے کی قدرتی صلاحیت رکھتی ہے۔
اچھے کولیسٹرول کو فروغ
طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اجوائن جسم میں ٹرائیگلیکرائیڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی پوری طرح منظم رکھتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اجوائن کو اپنا خوراک میں شامل رکھا جائے-
وزن میں کمی
ایسے افراد جو وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں خاص طور پر وہ لوگ جو پیٹ کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں- ان کے لیے اجوائن کا قہوہ یا پانی بہترین ثآبت ہوسکتا ہے- اگر اجوائن کو شہد یا پھر سونف کے پانی کے ساتھ شامل کر کے استعمال کیا جائے تو وزن زیادہ جلدی کم ہوسکتا ہے جبکہ اس کے دیگر طبی فوائد بھی حاصل ہوسکتے ہیں جیسے کہ میٹابولزم کی کارکردگی میں اضافہ-
اگر آپ روزانہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو، اوسطاً 25 گرام اجوائن کے بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگونے کے بعد استعمال کرنے سے وزن میں بتدریج نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

احتیاط
اجوائن میں خون کو پتلا کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ لہذا، خون جمنے کے مسائل کا سامنا کرنے والے لوگوں کو اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے.
یاد رکھیں جب اجوائن کو مخصوص مقدار میں استعمال نہ کیا جائے تو اجوائن معدے میں گیس پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے اور تیزابیت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حاملہ خواتین کو ڈاکٹر کی نگرانی اور سفارش کے بغیر اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ جنین کی نشوونما میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔
صبح کے وقت سب سے پہلے اجوائن کے استعمال کو ایک بہترین قرار دیا جاتا ہے اور یہ بہتر میٹابولزم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔