لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کے جلسے سے روک دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔زمان پارک میں پولیس آپریشن کےخلاف درخواست پرسماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیےکہ اگر جلسہ کرنا ہے تو 15دن پہلےپلان کریں، خدا کا واسطہ ہے قوم کی زندگی کو چلنے دیں، آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہوگی،کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے۔
خیال رہےکہ تحریک انصاف نے اتوار (19 مارچ) کو مینار پاکستان پر جلسےکا اعلان کر رکھا ہے۔
تحریک انصاف نےمینارپاکستان جلسےکے لیے انتظامیہ کو درخواست بھی دے رکھی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان پر دن 2 بجے جلسہ کرنا ہے، اجازت دی جائے، پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے۔