محمد رضوان نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز حاصل کر لیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان نے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز مکمل کر لئی ہیں، یہ اعزاز انہوں نے 11 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔
مسلسل تین ایڈیشنز میں محمد رضوان نے پانچ، پانچ سو رنز بنائے اوریہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل پی ایس ایل 6 میں رضوان نے 500 اور پی ایس ایل 7 میں 546 رنز بنائے تھے۔