مریم نواز 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گی، کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے


لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز نے پنجاب کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 149، 158 اور پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے بھی 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔