جب آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا قوم کو آگاہ کریں گے ، اسحاق ڈار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئی ایم ایف معمول سے ہٹ کر معاہدے کیلئے سخت شرائط رکھ رہا ہے ،جب آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پاجائے گا قوم کو آگاہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے کوئی چیز قوم سے نہیں چھپائی،موجودہ معاہدہ سابق حکومت نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا۔