نواب اسلم خان رئیسانی عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بول پڑے ، دلچسپ تبصرہ کر ڈالا
دبئی (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بول پڑے اور دلچسپ تبصرہ کر ڈالا ۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ معمولی کیس ہے، اس میں عمران خان کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان کو گرفتار کرکے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
نواب اسلم خان رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، انہوں نے الیکشن جے یو آئی کے ٹکٹ پر ہی لڑنے کا اعلان کیا۔