لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے باعث آج سے 20 مارچ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے .
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی جمعہ سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے .
محکمہ موسمیات نے آندھی، گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور ژالہ باری سے پیدا ہونے والی ممکنہ موسمی صورتحال کے اثرات کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے . محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے .