نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے کیس میں فواد چودھری کی فریق بننے کی درخواست مسترد


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے کیس میں فواد چودھری کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے کیس میں فواد چودھری کی فریق بننے کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے فوادچودھری کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے کہا کہ جب آپ اختیار تھا تب آپ نے کہ معاملہ کیوں نہیں اٹھایا جواب اٹھا رہے ہیں ۔