رشی کپورکی وہ 2 دیرینہ خواہشات جو پوری نہ ہوسکیں، نیتو کپور نے انکشاف کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) آنجہانی بالی ووڈ اداکاررشی کپور کی برسی کے موقع پرنیتو کپور نے شوہر رشی کپور کی دو دیرینہ خواہشات کے بارے میں ذکرکیا، اداکاررشی کپورکینسر کے موذی مرض کے باعث 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپورکو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔ نیتو نے بتایا کہ وہ رنبیرکی شادی اپنی زندگی میں دیکھنا چاہتے تھے۔ نہ صرف یہ بلکہ رشی چاہتے تھے کہ رنبیر اپنی شادی پر پشاورکی روایت کے مطابق گھوڑے پر سوارہواورپگڑی بھی پہنے جس میں زمرد ہو۔

ایک اورخواہش یہ تھی کہ رشی کپور اپنے کرشنا راج والے گھرکودوبارہ بنا ہوا اور مکمل دیہکھنا چاہتے تھے۔ جس میں بیٹی ردھیما، رنبیر اوران کے لیے تین الگ الگ اپارٹمنٹس ہوں۔