کراچی میں ڈاکٹر کو وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹ پلان 38 ہزار میں فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا ، زور دار جھٹکا لگ گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ڈاکٹر کو وزن کم کرنے کیلئے ڈائٹ پلا ن فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا ، عدالت نے طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹر پر اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عبدالجبار نامی شہری نے کنزیومر کورٹ میں ستمبر 2022 میں درخواست دائر کی ، جس میں اس نے کہا کہ والدہ کا وزن کم کرنے کیلئے ڈاکٹر ندا سے ڈائٹ پلان خریدا تھا ،
ڈائٹ پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے بھی ادا کر دی گئی تھی،پہلی خوراک کھاتے ہی والدہ کی طبیعت خراب ہو گئی اور جب ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو اس نے نہ تو ڈائٹ پلان واپس کیا اور نہ ہی پیسے واپس دیئے، ۔ عدالت کی فاضل جج فہمیدہ نے عبدالجبار کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر ندا پر اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاہے جوکہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے ۔