“فلم “زخم “میں اپنی سگی دادی کا کردار ادا کرنے پر گھبراہٹ کا شکار تھی”، پوجا بھٹ


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد مہیش بھٹ کی نیم سوانح عمری پر مبنی فلم جس میں اپنی سگی دادی کی حقیقی زندگی کے کردار کو نبھانے پر گھبراہٹ کا شکار تھیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے بڑی حد تک اپنی ماں کے بارے میں بتایا کہ “کس طرح وہ ایک ناجائز بچے کے طور پر بدنامی کا شکار تھے”۔
ان کی والدہ شیعہ مسلمان تھیں لیکن وہ شیواجی پارک میں رہتے تھے اور ان کے اردگرد زیادہ تر لوگ ہندو تھے اس لیے اس نے اپنی شناخت چھپائی، باندھی کے ساتھ ساڑھی پہنی”۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مہیش بھٹ کی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم “زخم” ان کی والدہ شیریں کی زندگی پر مبنی تھی جب کہ ان کی بیٹی پوجا بھٹ نے ان کا کردار ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ 1998 کی فلم” زخم” میں پوجا نے دادی کی ساڑھی اور منگل سوتر بھی پہنا، فلم میں ان کے ساتھ معروف بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن، سونالی باندرے اور اس وقت بہت ہی کم عمر کونل کیمو بھی فیچر تھے۔فلم میں پوجا بھٹ نے تنہا ماں کا کردار ادا کیا اور کونل کیمو فلم میں ان کے کم سن بیٹے جبکہ اجے دیوگن بڑے بیٹے کے کردار میں تھے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس حوالے سے پوجا نے کہا کہ” حقیقتاً میں یہ ذمہ داری لینے سے گھبرا رہی تھی”۔ اسی لیے میں نے والد سے کہا کہ “وہ دادی کے کردار کے لیے کسی اور کو کاسٹ کرلیں لیکن والد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے پوچھ نہیں رہا بلکہ کہہ رہا ہوں کہ تمہیں یہ کردار ادا کرناہے”۔