”ہر قیمت پر قانون نافذ کیا جائے گا ، ہر گز نہ سمجھا جائے کہ پولیس پولیس کے سامنے ہے “آئی جی پنجاب نے واضح اعلان کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ ہر قیمت پر قانون نافذ کیا جائے گا، ہر گز نہ سمجھا جائے کہ پولیس پولیس کے سامنے ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ قانون کے مطابق بات کی جائے گی ، ان کے اعتراضات بھی دیکھیں گے ، تمام لوگ ملک کا یونیفارم پہنے ہوئے ہین، کسی کے تابع نہیں، ایسی قطع صورتحال نہیں ہے کہ ایک فورس دوسری فورس سے لڑ رہی ہے ، ہر گز نہ سمجھا جائے کہ پولیس پولیس کے سامنے ہے ۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پر پولیس کا آپریشن روکنے کے حکم میں ایک رو زکی توسیع کر دی ہے ، جبکہ پولیس اور رینجرز کے دستے گزشتہ تین روز سے عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کر رہے ہیں لیکن کارکنان کی بڑی تعداد اہیں پیش قدمی کرنے سے مسلسل روک رہی ہے ۔