زندگی میں موت کی انٹری ہمیشہ غیرمتوقع ہوتی ہے: حنا خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنانے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے سدھارتھ شکلا کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں موت کی انٹری ہمیشہ غیرمتوقع ہوتی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حنا خان نے کہا کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے اچھے بُرے تجربات کے ساتھ زندگی کو اچھی طرح پہچان لیا ہے جبکہ ہماری یہ سوچ غلط ہے۔‘


حنا خان نے کہا کہ ’زندگی ہمیشہ اپنے ساتھ ایک غیر متوقع موت کی انٹری دیتی ہے جوکہ برداشت کرنا بہت مشکل ہے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اس مشکل گھڑی میں سدھارتھ کے اہلخانہ کے دُکھ میں برابر کی شریک ہوں اور اُن سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے، خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔