ثناء خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع


ممبئی(قدرت روزنامہ) سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں جلد ایک ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ انڈسٹری سے حال ہی میں اسلام کے خاطر کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ ثناء خان نے بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔
ثناء خان کا کہنا تھا کہ ماں بننے ان کے لئے ایک بہت خوبصورت احساس ہے اور وہ جذباتی طور پر بھی اس احساس سے بے جُڑی ہوئی ہیں کیونکہ انہیں زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ رواں سال جون میں ان کے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ اسے اپنی باہوں میں لینے کیلئے بےقرار ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)


یاد رہے کہ فروری کے اوائل میں ثنا خان نے عمرے کی تصاویر پوسٹکرتے ہوئے مداحوں کو ایک خصوصی اعلان کا اشارہ کیا تھا۔
ثناء خان نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’الحمدللہ بہت مبارک۔ یہ عمرہ کسی وجہ سے بہت خاص ہے جسے ان شاء اللہ میں جلد ہی سب کے ساتھ شیئر کروں گی اللہ آسانی کرے۔‘خیال رہے کہ اسلام کے خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے 2020 میں مفتی انس سے شادی کی تھی۔