متھیرا کے بیان نے حریم شاہ کو انٹرویو کے دوران رلادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ متھیرا کے بیان پر متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکی اور آبدیدہ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ بہت متنازعہ ٹک ٹاکر ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔حال ہی میں ان کی لیک فحش ویڈیو نے انہیں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنادیا۔ حریم شاہ نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ دعوی کیا کہ” اسے اس کے اپنے پرانے دوستوں نے لیک کیا تھا”۔حال ہی میں اداکارہ متھیرا کے شو میں حریم شاہ نے بطور مہمان شرکت کی۔
یاد رہے کہ متھیرا کا شو لوگوں کو ان کی زندگی کے بارے میں نئے حقائق بتانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ حریم شاہ کو ہمیشہ ان کی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا ہے اور وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹیں لیکن جب وہ متھیرا کے شو میں مہمان تھیں تو حالات بہت بدل گئے۔ متھیرا نے ان سے اتنے بڑے سانحے کے بعد حریم شاہ سے پوچھا کہ” وہ ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد بھی انہوں نے کیوں کوئی جذباتی مظاہرہ نہیں کیا”۔متھیرا کا کہنا تھا کہ “حریم شاہ کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے سے نہیں گھبرانا چاہیے کیونکہ یہ معمول کی بات ہے اور وہ کبھی اس کا ذرہ برابر بھی اظہار کیوں نہیں کرتیں کیوں کہ اس سے لوگ ان پر شک کرتے ہیں کہ ایک بڑے تنازع کے بعد وہ اتنی کمپوز کیسے ہو سکتی ہیں کہ خواتین آسانی سے ٹوٹ جاتی ہیں”۔ اس پر حریم رونے لگی اور متھیرا کو اسے تسلی دینے کے لیے وقفہ لینا پڑا۔